ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکول ٹیچر بھرتی نہ کرنے کا معاملہ ،عدالت نے حکم جاری کردیا

سکول ٹیچر بھرتی نہ کرنے کا معاملہ ،عدالت نے حکم جاری کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک محمد اشرف :سکول ٹیچر بھرتی نہ کرنے کا معاملہ ، ہائیکورٹ کی جانب سے سیکرٹری سکولز کو توہین عدالت کیس میں طلبی پر امیدوار کو تقرر نامہ مل گیا، عدالتی حکم پر عمل ہونے کے باعث سیکرٹری سکولز کیخلاف توہین عدالت کی درخواست نمٹادی گئی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شاہدوحید نےعالم خان کی درخواست پر سماعت کی ،پنجاب حکومت کی جانب سے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل عارف راجہ پیش ہوئے۔ درخواستگزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ ایس ایس ٹی بھرتی کیلئے درخواست دی ۔میرٹ پر پورا اُترنےکےباوجودنظراندازکیاگیا۔ بھرتی کیلئے سیکرٹری سکول سمیت متعلقہ افسران کودرخواستیں دیں ،شنوائی نہ ہونے پرہائیکورٹ سے رجوع کیا ۔

عدالت نے درخواست نمٹاتے ہوئے سیکرٹری سکولزکو قانون کےمطابق فیصلےکاحکم دیا ۔عدالتی حکم کےباوجودزیرالتواء درخواست پر فیصلہ نہیں کیا جا رہا ۔ درخواست گزار نےاستدعاکی کہ حکم عدولی پرسیکرٹری سکولز کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے ۔ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو آگاہ کیاکہ عدالتی حکم پرعملدرآمدکرتےہوئےدرخواستگزارکاتقررنامہ جاری کردیاہے۔
 

Azhar Thiraj

Senior Content Writer