ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آواری ہوٹل انتظامیہ کیخلاف مقدمہ درج

 آواری ہوٹل انتظامیہ کیخلاف مقدمہ درج
کیپشن: City42 - Avari Hotel
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (رضوان نقوی) وفاقی حکومت کی 10 ارب روپے سے زائد مالیت کی اراضی پر آواری ہوٹل کی تعمیر کے معاملہ پر اینٹی کرپشن کی انکوائری مکمل، اینٹی کرپشن نے آواری ہوٹل کی انتظامیہ اور ایل ڈی اے کے متعلقہ افسروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ اینٹی کرپشن نے سورس رپورٹ پر آواری ہوٹل کی اراضی سے متعلق انکوائری کی۔

 رپورٹ کے مطابق آواری ہوٹل 10 ارب روپے سے زائد مالیت کی وفاقی حکومت کی اراضی پر تعمیر کیا گیا۔ ریونیو ریکارڈ میں آواری ہوٹل کی 96 کنال سے زائد اراضی تاحال وفاقی حکومت کی ملکیت ہے۔ 1947 تک آواری ہوٹل کا رقبہ بہادر گوپال داس کے نام تھا۔ جبکہ اراضی کے وقت مالکان تقسیم ہند کے وقت انڈیا چلے گئے۔1963 میں آواری ہوٹل کا رقبہ وفاقی حکومت کے نام منتقل ہوگیا۔

اینٹی کرپشن حکام کے مطابق یہ رقبہ وفاقی حکومت کے نام تھا لیکن ہلٹن ہوٹل تعمیر ہوگیا۔ بعد ازاں ہلٹن ہوٹل کا نام بدل کر آواری ہوٹل رکھ دیا گیا۔ تاہم رقبہ وفاقی حکومت کے نام ہی رہا۔ مقدمے کے اندراج کے بعد 3 رکنی تفتیشی ٹیم تشکیل دے دی ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن میاں صابر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر شیخ احمد اور سرکل آفیسر ہیڈ کوارٹرز آغا محموداحمد تفتیشی ٹیم میں شامل ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer