ویب ڈیسک : بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار سلمان خان کو ایک اہم قانونی فتح حاصل ہوئی ہے، دہلی ہائی کورٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو ہدایت کی ہے کہ کو وہ تین دن کے اندر ان کی شخصیت اور تشہیر کے حقوق کی خلاف ورزی کرنے والے تمام مواد کو حذف کردیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالت کی جانب سے یہ حکم سلمان خان کی جانب سے دائر کی گئی ایک درخواست کے جواب میں آیا ہے، جس میں انہوں نے اپنے نام، آواز، تصویر اور شناخت کے غیر مجاز تجارتی استعمال کے خلاف تحفظ کا مطالبہ کیا تھا۔
عدالت نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو ہدایت کی کہ سلمان خان کی درخواست کو انفارمیشن ٹیکنالوجی (انفارمیشن ٹکنالوجی کے رہنما خطوط اور ڈیجیٹل میڈیا ایتھکس کوڈ) کے قواعد کے تحت شکایت کے طور پر دیکھا جائے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ دبنگ خان کو پان مصالحہ کے اشتہار سے متعلق کیس میں عدالت (کنزیومر کورٹ) نے طلب کر لیا تھا۔
سینئر بی جے پی لیڈر اور راجستھان ہائیکورٹ کے وکیل اندر موہن سنگھ ہنی کی طرف سے دائر کی گئی شکایت میں سلمان خان اور پان مصالحہ بنانے والی کمپنی کو فریق بنایا گیا تھا۔
اندر موہن سنگھ ہنی نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ اشتہار میں دعویٰ کیا گیا کہ پان مصالحے میں زعفران شامل ہے، زعفران کی قیمت تقریباً 4 لاکھ روپے فی کلو گرام ہے لہٰذا یہ 5 روپے کی قیمت والی پروڈکٹ میں کیسے شامل کیا جا سکتا ہے؟