ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گلگت بلتستان میں 24 جنوری کو عام انتخابات ,صدرمملکت نے منظوری دیدی  

گلگت بلتستان میں 24 جنوری کو عام انتخابات ,صدرمملکت نے منظوری دیدی  
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)صدرآصف علی زرداری نے گلگت بلتستان میں 24 جنوری کو عام انتخابات کی منظوری دے دی۔
چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان نے آئین کے مطابق 60 دن کے اندر الیکشن کرانے کے لئے سفارشات صدرپاکستان کو بھجوائی تھیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ گلگت بلتستان اسمبلی پانچ سالہ آئینی مدت مکمل کرنے کے بعد تحلیل کر دی گئی تھی جس کے بعد جسٹس ریٹائرڈ یار محمد خان کو نگران وزیر اعلیٰ مقرر کیا گیاتھا۔

 وزیر اعظم نے بطور چیئرمین جی بی کونسل نگران وزیراعلیٰ جسٹس (ر) یار محمد ناصر کی تعیناتی منظوری دی ، کابینہ ڈویژن نے نگران وزیراعلیٰ کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔
 گلگت بلتستان میں آئندہ انتخابات وفاقی الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت منعقد کیے جائیں گے۔