ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نادرا کا کراچی سمیت سندھ بھر میں دفاتر کےلئے اراضی خریدنے کا فیصلہ

نادرا کا کراچی سمیت سندھ بھر میں دفاتر کےلئے اراضی خریدنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں دفاتر کےلئے اراضی خریدنے کا فیصلہ کرلیا۔

نادرا نے سندھ میں 16 مقامات پراراضی کی خریداری کےلئے ٹینڈرز جاری کردیئے، کرائےکی عمارتوں میں قائم نادرادفاترکو اراضی پرتعمیرہونےوالے دفاتر میں منتقل کیاجائےگا۔

اراضی کی خریداری کراچی، ٹھٹھہ، سجاول، جھڈو، میرپورخاص اور مٹیاری میں کی جائے گی،دفاترکی منتقلی کا فیصلہ کرائے کی عمارتوں میں کم گنجائش اور کم سہولیات کے باعث کیا گیا ہے.

کراچی میں ریجنل ہیڈ آفس سمیت8مقامات پر کرائے کے دفاترمیں قائم نادرا دفاترمنتقل ہوں گے، ڈیفنس، شاہراہ قائدین، نارتھ ناظم آباد، سیمینزچورنگی، کلفٹن، صدر، لیاری کے دفاترمنتقل ہوں گے۔