ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹریفک پولیس کا غیر قانونی پارکنگ کے خلاف کریک ڈاؤن، کاروباری مراکز کو لیگل نوٹسز جاری

ٹریفک پولیس کا غیر قانونی پارکنگ کے خلاف کریک ڈاؤن، کاروباری مراکز کو لیگل نوٹسز جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  علی ساہی :ٹریفک پولیس نے شہر بھر میں غیر قانونی پارکنگ کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کرتے ہوئے متعدد مقامات پر 3 دن کے لیگل نوٹسز بھجوانا شروع کر دیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق میرج ہالز، مارکیز، اسٹورز، کمرشل مارکیٹس اور دیگر کاروباری مراکز کو نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔

 نوٹس میں واضح ہدایت کی گئی ہے کہ مین روڈز اور سروس روڈز پر کسی قسم کی غیر قانونی پارکنگ نہ کی جائے۔

نوٹس کے مطابق متعلقہ ادارے اپنے سٹاف، گیسٹ اور وزٹرز کی گاڑیوں کیلئے مناسب پارکنگ کا انتظام کریں,تین دن کے اندر اندر تمام کاروباری افراد مطلوبہ پارکنگ انتظامات مکمل کریں,ہدایات پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کیخلاف جرمانے اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ٹریفک پولیس کا کہنا تھا کہ اس اقدام کا مقصد شہر میں ٹریفک جام میں کمی اور عوام کو بہتر سفری سہولیات فراہم کرنا ہے۔