ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کا پانچواں روز، مختلف کمیٹیاں قائم کردی گئیں

ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کا پانچواں روز، مختلف کمیٹیاں قائم کردی گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طاہر جمیل: ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال پانچویں روز بھی جاری، وزیر ٹرانسپورٹ کے ٹرانسپورٹرز کے ساتھ 4 گھنٹے طویل مذاکرات جاری رہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق مذاکرات کے بعد مسائل کے حل کے لئے مختلف کمیٹیاں قائم کردی گئیں، گڈز ٹرانسپورٹ، پبلک ٹرانسپورٹ ،منی مزدا کی علیحدہ علیحدہ کمیٹیاں قائم کی گئیں ہیں۔

کمیٹیوں میں ٹریفک پولیس، محکمہ ماحولیات و آر ٹی اے افسران شامل ہیں، کمیٹیوں میں ٹرانسپورٹ تنظیموں کے نمائندگان بھی شامل ہیں۔

کمیٹیوں کے قیام کانوٹی فکیشن جاری کردیا گیا جو 7روز میں رپورٹ پیش کریں گی، پبلک ٹرانسپورٹرز نے مذاکرات کے پہلے دور میں ہی ہڑتال ختم کر دی تھی، منی مزدا ،گڈز ٹرانسپورٹرز نے مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔