ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جنرل باجوہ اور  فیض حمیدکاکیاتعلقَ،باجوہ کیاچاہتےتھے؟ حیران کن انکشاف سامنےآگیا

Imran Khan, Khwaja Asif, Bani PTI, City42 , Faiz Hameed, MAy nine attacks
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  وزیر دفاع  خواجہ   آصف نے آج ایک  چونکا دینے والا انکشاف کر دیا ہے۔ پہلے اس کے بارے میں صرف "سینہ گزٹ" اور چہ مگوئیاں ہی انتہائی مھدود حلقہ میں تھیں، اب خواجہ آصف نے پبلک کے سامنے بتا دیا۔

خواجہ آصف نے انکشاف کیا کہ  جنرل (ر)   قمر باجوہ  خود آرمی کی سربراہی سے ریٹائرڈ ہونے سے پہلے  فیلڈ مارشل سید عاصم  منیر کا تقرر  رکوانےکے لیے دباؤ   ڈالا  اور  دھمکیاں دیں۔  جنرل باجوہ  نے پہلے فیض حمید کو  چیف بنوانے کی کوشش کی، جب اس کا تقرر ممکن نہ ہوا تو  بعد میں دیگر نام  بھی لائے۔

 ایک نیوز چینل کے اینکر سے گفتگو کرتے ہوئے  خواجہ آصف  نے بتایا کہ  ماضی میں کبھی کسی نے آرمی چیف لگانے کے حکومتی اختیار کو چیلنج  نہیں کیا تھا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ  نے فیلڈ مارشل  سید عاصم منیر کا تقرر  رکوانے کے لیے دباؤ ڈالا  اور دھمکیاں دیں۔  جنرل باجوہ نے پہلے فیض حمید کو آرمی کا چیف بنوانے کی کوشش کی۔ بعد میں وہ  دیگرنام لائے۔

نو مئی کا سانحہ؛ فیض حمید اور پی ٹی آئی کا اشتراک

وزیر دفاع خواجہ آصف نے بتایا کہ  9 مئی کے واقعات  جنرل فیض حمید  اور  پی ٹی آئی کا مشترکہ  منصوبہ تھے، 9 مئی کے حملے  فیلڈ مارشل عاصم منیر کیے آرمی چیف کے عہدہ پر تقرر کو پلٹانے کا منصوبہ تھے۔

خواجہ آصف  نے بتایا کہ  9  مئی کے حملے  پی ٹی آئی کا بانی تنہا نہیں کرسکتا تھا۔ فیض حمید کے رابطے تھے اور  ریٹائرمنٹ کے باوجود  نبض اس(بانی) کے ہاتھ میں تھی۔

خواجہ آصف نے بھی تصدیق کی کہ فیض حمید کےخلاف مزید مقدمات بننے کی گنجائش ہے،