ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب بھر میں منشیات کے خلاف مہم جاری، متعدد منشیات فروش گرفتار

 پنجاب بھر میں منشیات کے خلاف مہم جاری، متعدد منشیات فروش گرفتار
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک) پنجاب بھر میں منشیات کے خلاف مہم جاری، متعدد منشیات فروش گرفتار، اینٹی نارکوٹکس پنجاب کا  پنجاب بھر میں بڑے  پیمانے پر منشیات کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق بلدیہ ٹاؤن ، کوٹ مومن کے علاقہ میں اینٹی نارکوٹکس فورس نے کاروائی کرتے ہوئے 4 خواتین سمیت 9 ملزمان کے گروہ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا جبکہ دوسری جانب  منشیات فروش ملزمان سے تین عدد گاڑیاں اور1000کلوگرام سے زائد اربوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کی گئی۔