چینی مہنگی ہوگئی

چینی مہنگی ہوگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کراچی میں چینی کی فی کلو قیمت میں بڑا اضافہ دیکھا جارہا ہے, 3 روز میں ہول سیل مارکیٹ میں چینی 12 روپے فی کلو مہنگی ہوگئی.

تفصیلات کے مطابق کراچی میں صرف 3 روز میں ہول سیل مارکیٹ میں چینی 12 روپے فی کلو مہنگی ہوگئی ہے، ریٹیل مارکیٹ میں فی کلو چینی 140 وپے فی کلو میں فروخت کی جارہی ہے۔

ہول سیل ٹریڈر کے مطابق چینی کی 100 کلو کی بوری 13200 روپے میں فروخت ہورہی ہے، رواں ماہ کے 8 کاروباری روز میں چینی کے ہول سیل قیمت میں مجموعی طور پر 16 روپے فی کلو اضافہ ہوا ہے۔‏

ہول سیل ٹریڈر کے مطابق شوگر ملز مالکان نے چینی کی سپلائی شارٹ کردی ہے جبکہ چینی کی ایکسپورٹ کی خبروں سے بھی قیمت میں اضافہ ہوا۔