(ویب ڈیسک)وزیراعلیٰ محسن نقوی کی ہدایت پرترقیاتی منصوبوں کی نگرانی مزید سخت کردی گئی ، کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نےعلی الصبح مختلف ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے علی الصبح راوی برج توسیعی منصوبہ اور کنٹرولڈ ایکسس کوریڈور بند روڈ کا دورہ کیا،دونوں منصوبوں پررات کی شفٹ میں جاری ترقیاتی کاموں کاجائزہ لیا،کنٹرولڈ ایکسس کوریڈور بند روڈ کے دونوں پیکجز پر کام 24 گھنٹے جاری رہا،منصوبےکےپیکج ٹوکامجموعی طورپر24فیصد ، پیکج ون کا 40 فیصد کام مکمل کرلیا گیا ،پیکج ون کےتمام 34 گرڈرزتیار کر لیے گئے،پیکج ٹو کے 51 میں 39 گرڈرز تیار، بقیہ پر کام جاری ہے ۔
اس کے علاوہ پیکج ون کے 3150 پینلز انسٹال اور پیکج ٹو کے 600 انسٹال 2020 پینلز تیار،دونوں پیکجز سے منسلک 9 سب ویز پر بھی بیک وقت کام جاری ہے۔
راوی برج توسیعی منصوبےپررات کی شفٹ میں جاری رہا ،کمشنر و ڈی جی نے دریائے راوی کے دونوں اطراف جاری کاموں کا جائزہ لیا،منصوبے کے 96 میں سے 7 گرڈرز تیار، پائل ورک کا کام تیزی سے جاری ہے،راوی برج پر کام میں مزید تیزی دیکھی گئی ، بیک وقت تمام پہلوؤں پر کام جاری ہے،کمشنر و ڈی جی کو دونوں منصوبوں کے پراجیکٹ ڈائریکٹرز اور کنٹریکٹر نے جاری کاموں پر بریفنگ دی۔