ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مریم نواز کی گانا گانے کی ایک اور ویڈیو منظر عام پر

My son’s wedding is a private
کیپشن: maryam nawaz
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کی تقریبات جاری ہیں ، مریم نواز کی گانا گانے کی ایک اورویڈیو سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق جنید صفدر کی شادی کی تقریبات جاری ہیں ، گزشتہ روز کیپٹن (ر)صفدر اپنے بیٹے جنید صفدر کو لیکر مانسہرہ پہنچے،جنید صفدر نے گاﺅں کے ہیرڈریسر سے اپنے بالوں کی سیٹنگ کروائی ۔

 انسٹاگرام پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مریم نواز دیگر خواتین کے ہمراہ اپنے صاحبزادے کی جنید صفدر کی مہندی نکلوا رہی ہیں ، کیپٹن (ر)صفدربھی ان کے ہمراہ ہیں 

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مریم نواز مہندی کی تقریب کی قیادت کررہی ہیں اور دیگر خواتین کو ہاتھ کا اشارہ کرتے ہوئے گانا گانے کیلئے کہتی ہیں۔مریم نواز اپنے بیٹے کی مہندی کی تقریب میں ”میرے دیور سے آج مجھے آیا۔۔۔یہ پیلا یہ پیلا جوڑا۔۔۔یہ ہری ہری چوڑیاں “ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer