(عابد چودھری)لاہور کی کیمپ جیل میں آج پھر 2قیدی پراسرارطورپرجاں بحق،رواں سال کیمپ جیل کےہلاک قیدیوں کی تعداد 47 تک پہنچ گئی۔
تفصیلات کےمطابق لاہور کی کیمپ جیل میں سزا کاٹنے والے قیدیوں کی ہلاکتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا، آج پھر 2قیدی پراسرارطورپرجاں بحق ہوگئے، 12روز میں کیمپ جیل کے 6قیدی دم توڑ چکے ہیں۔
پولیس کا کہناتھا کہ کوٹ رادھا کشن کے رہائشی سرفراز کی اچانک طبیعت بگڑی،ملزم سرفرازکوہسپتال منتقل کیاگیالیکن جانبرنہ ہو سکا،ڈکیتی کا ملزم عبدالسلام سروسز ہسپتال میں دم توڑ گیا،ملزم عبدالسلام کو دماغ میں چوٹ لگنےپرسروسزہسپتال منتقل کیاگیاتھا۔
ملزم عبدالسلام 10روز ہسپتال میں زیرعلاج رہنےکےبعددم توڑ گیا،رواں سال کیمپ جیل کےہلاک قیدیوں کی تعداد 47 تک پہنچ گئی۔