ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہورسمیت پنجاب بھر کے اساتذہ کیلئے اچھی خبر

LHR ban on teacher transfers
کیپشن: Teachers
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)لاہورسمیت پنجاب بھر کے 5 لاکھ اساتذہ کے لئے اچھی خبر،14 دسمبر سے اساتذہ کے تبادلوں پر سے پابندی اٹھالی جائے گی۔

تفصیلات کےمطابق لاہورسمیت پنجاب بھر کے 5 لاکھ اساتذہ کے لئے اچھی خبرآگئی،14 دسمبر سے اساتذہ کے تبادلوں پر سے پابندی اٹھالی جائے گی،تمام کیٹگری کے اساتذہ تبادلوں کے لئے آن لائن اپلائی کرسکیں گے۔
اساتذہ 24 دسمبر تک اپنے پسند کے سکول میں تبادلوں کے لئے آن لائن اپلائی کرسکیں گے،اس سے پہلے تمام کیٹگری کے تبادلوں پرسے پابندی گرمیوں کی چھٹیوں میں اٹھائی گئی تھی۔

واضح رہے کہ رواں سال بھی اساتذہ کے تبادلے ایس ٹی آر کے مطابق ہوں گے، ایس ٹی آر کے مطابق خالی سیٹوں پر ہی اساتذہ اپلائی کرسکیں گے۔

قبل ازیں سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے یہ فیصلہ کیا تھا کہ دسمبر میں اساتذہ کے تبادلوں پر سے پابندی اٹھائی جائے گی. تمام کیٹیگری کے اساتذہ اپنے تبادلوں کے لئے اپلائی کرسکیں گے۔

اساتذہ یونین کا کہنا تھا کہ ایس ٹی آر کے مطابق اساتذہ کے تبادلوں کی آپشن دستیاب نہیں ہونگی، تبادلوں پر سے پابندی اٹھانے کا اساتذہ کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer