ایم ٹیگ کن گاڑیوں کو نہیں لگے گا؟ نئی شرائط لاگو

M-Tag is a pre-paid radio frequency identification
کیپشن: M Tag
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( فہد قیوم)چھٹی کے روز شہریوں کی بڑی تعداد راوی ٹول پلازہ پر ایم ٹیگ رجسٹریشن کیلئے پہنچ گئی، راوی ٹول پلازہ پر ایم ٹیگ رجسٹریشن کے لئے 2 ،2 بوتھ قائم کئے گئے ہیں،کیئے گۓ ہیں، ایک دولہے نے بھی رک کر گاڑی کو ایم ٹیگ لگوایا ۔

تفصیلات کےمطابق شہریوں کی بڑی تعدادگاڑیوں پر ایم ٹیگ لگوانےراوی ٹول پلازہ پہنچ گئی،دلہے نےبھی شادی سےپہلے گاڑی پر ایم ٹیگ لگوایا،ایم ٹیگ رجسٹریشن کے لئے ایکسائزرجسٹریشن نمبر ضروری ہے،اپلائیڈ فار گاڑیوں کو ایم ٹیگ نہیں لگایا جائے گا۔راوی ٹول پلازہ پرایم ٹیگ رجسٹریشن کے لئے2 ، 2ڈرائیوتھروبوتھ قائم کئے گئے ہیں جبکہ ایم ٹیگ رجسٹریشن کے لئے موبائل سروس کابھی انتظام کیاگیا۔

یادرہے کہ عدالتی حکم کے مطابق 7دسمبر سے موٹروے (M-2) پر ایم ٹیگ کے بغیر گاڑیوں کے داخلے پر پابندی عائد ہے۔ اس حوالے سے آئی جی موٹروے  پولیس کا کہنا تھا کہ گاڑی کے کاغذات کی ایم ٹیگ کو جاری کرواتے وقت ضرورت نہیں ہے۔

ناکارہ انجن اور اَن فِٹ گاڑیاں سموگ پیدا کرنے کا باعث بنتی ہیں۔ ایم ٹیگ کا اطلاق ان تمام موٹر ویز پر ہوگا، جو راوی ٹال پلازہ کو جوائن کر رہی ہیں۔ شاہراہوں پر محفوظ سفر اور ماحولیاتی آلودگی کم کرنے میں عوام تعاون کرے۔



 

M .SAJID .KHAN

Content Writer