ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شادی ہال مالکان کی امیدوں پر پانی پھر گیا

شادی ہال مالکان کی امیدوں پر پانی پھر گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( علی رامے ) شادی ہال مالکان کو کورونا وبا کے باعث ریلیف دینے کا فیصلہ مسترد، صوبائی حکومتوں کی سفارشات پر این سی او سی نے صاف انکار کردیا۔

کورونا وائرس کی دوسری لہر کے پیش نظر شادی ہالزکے اوقات کار میں تبدیلی اور نئے ایس او پیز کے تحت ان کے کاروبار کو شدید نقصان ہو رہا تھا، جس پر پنجاب حکومت سمیت دیگر صوبائی حکومتوں نے مشترکہ طور پر این سی او سی شادی حال مالکان کو ریلیف پیکج دینے کی استدعا کی۔ 

ذرائع کے مطابق بتایا جا رہا ہے کہ پنجاب حکومت نے این سی او سی کو سفارشات دیں کہ شادی ہال مالکان کی مالی معاونت یا ان کے ٹیکس کی شرح میں مزید کم یا مکمل چھوٹ دے دی جائے، جس پر این سی او سی کے اجلاس میں یہ تجویز پیش کی گئی، لیکن ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے شادی ہال مالکان کو ریلیف پیکج دینے کی سفارشات مسترد کردی ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومت نے مالی وسائل کم ہونے کے باعث یہ ریلیف پیکج دینے سے انکار کیا ہے۔

لاہور میں کورونا سے جاں بحق افراد کی کل تعداد 1 ہزار 320 ہوگئی۔ 24 گھنٹوں کے دوران مہلک وائرس مزید 15 زندگیاں نگل گیا جبکہ 254 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ شہر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 61 ہزار 747 ہوگئی۔