ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یوم قائدؒ کی تقریبات شاندار طریقے سے منائی جائیں گی: شہباز شریف

یوم قائدؒ کی تقریبات شاندار طریقے سے منائی جائیں گی: شہباز شریف
کیپشن: City42 - Shahbaz Sharif , Youm-e-Quaid
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمر اسلم ): وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کا  کہنا ہے کہ  یوم قائدؒ کی تقریبات لاہور سمیت پنجاب بھر میں شاندار طریقے سے منائی جائیں گی جو صوبہ بھر میں 7 روز تک جاری رہیں گی۔

تفصیلات کے مطابق ماڈل ٹاؤن میں وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، اجلاس میں یوم قائد کے سلسلے میں منعقد ہونے والی تقریبات، پروگرامز اور انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں یوم قائدؒ کے حوالے سے خصوصی تقریبات منعقد کی جائیں گی۔ قائداعظم محمد علی جناحؒ نے اپنے عمل سے اقبالؒ کے خواب کو حقیقی تعبیر دی۔

شہباز شریف نےکہاکہ نئی نسل کو قائداعظمؒ کے فرمودات سے آگاہ کرنے کے لئے اس دن کو بھرپور طریقے سے منانا ضروری ہے۔

اجلاس میں ڈی جی والڈ سٹی لاہور اور سیکرٹری سکولز ایجوکیشن نے یوم قائدؒ کے حوالے سے منعقد کی جانے والی تقریبات اور انتظامات کے بارے میں بریفنگ دی۔

اجلاس میں صوبائی وزراء رانا مشہود احمد، جہانگیر خانزادہ، ترجمان پنجاب حکومت ملک محمد احمد خان، چیف سیکرٹری کیپٹن (ر) زاہد سعید، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ میجر (ر) اعظم سلیمان، انسپکٹر جنرل پولیس، ڈی جی والڈ سٹی لاہور، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز اور کمشنر لاہور ڈویژن عبداللہ سنبل سمیت اعلیٰ حکام سمیت دیگر نے شرکت کی۔