ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکا:الہان عمر کی 5ویں کانگریسی ڈسٹرکٹ ڈیموکریٹک پرائمری انتخاب میں زبردست کامیابی

امریکا:الہان عمر کی 5ویں کانگریسی ڈسٹرکٹ ڈیموکریٹک پرائمری انتخاب میں زبردست کامیابی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: امریکی ایوانِ نمائندگان کی رکن  الہان عمر نے منگل کے روز منیسوٹا کے 5ویں کانگریسی ڈسٹرکٹ کے ڈیموکریٹک پرائمری انتخاب میں زبردست اکثریت کے ساتھ شاندار فتح حاصل کرلی ہے۔ اس جیت کے ساتھ، منیاپولس پر مرکوز اس نشست سے پانچویں مدت کیلئے ڈیموکریٹ امیدوار کے طور پر ان کی پوزیشن مستحکم ہوگئی ہے۔

سی بی ایس نیوز کے مطابق، 95فیصد سے زائد ووٹوں کی گنتی کے بعد انہوں نے 80 فیصد سے زیادہ ووٹ حاصل کئے۔غیر سرکاری نتائج نے دکھایا کہ الہان عمر ایک لاکھ 22ہزار 640 ووٹوں کے ساتھ سب سے آگے رہیں۔ وہ اپنی قریب ترین حریف اور سابق وفاقی پراسیکیوٹر جولی ترانگ لی  سے کافی آگے تھیں، جنہیں صرف10 ہزار201ووٹ ملے۔ اس کے بعد لاٹونیا ٹی۔ ریوز  کو9131 ووٹ ملے۔ ابینا میکنزی اور نیٹ شلوٹر کے نام بھی بیلٹ پیپر پر موجود تھے لیکن وہ کوئی خاص مقبولیت حاصل نہ کرسکے۔ اسی سیٹ کیلئے ریپبلکن پرائمری میں جان ناگل (John Nagel) کے52.1فیصد ووٹوں کے ساتھ جیتنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

واضح رہےکہ الہان عمر 4اکتوب1982کو موغادیشو، صومالیہ میں پیدا ہوئیں۔ 8سال کی عمر میں انہوں نے اپنے خاندان کے ساتھ صومالی خانہ جنگی کی وجہ سے ملک چھوڑ دیا اور امریکہ میں آباد ہونے سے پہلے چار سال کینیا کے ایک پناہ گزین کیمپ میں گزارے۔ وہ 1997میں منیاپولس منتقل ہوگئیں اور2000 میں امریکی شہری بن گئیں۔ الہان عم2016 میں منیسوٹا ہاؤس آف ریپریزنٹیٹوز کیلئے منتخب ہوئیں اور ملک کی پہلی صومالی-امریکی ریاستی قانون ساز بنیں۔ دو سال بعد، وہ امریکی ہاؤس کیلئے منتخب ہوئیں اور پہلی صومالی-امریکی اور رشیدہ طلیب کے ساتھ کانگریس کیلئے منتخب ہونے والی پہلی دو مسلم خواتین میں سے ایک بنیں۔2019میں عہدہ سنبھالنے کے بعد سے الہان عمر نے کانگریس میں ایک ممتاز ترقی پسند آواز کے طور پر کام کیا ہے اور ہجرت، حفظانِ صحت اور سماجی انصاف کے مسائل پر توجہ مرکوز کی ہے۔