ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جشنِ آزادی: ٹریفک پولیس پنجاب کے انتظامات مکمل

جشنِ آزادی: ٹریفک پولیس پنجاب کے انتظامات مکمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی: ٹریفک پولیس پنجاب نے جشنِ آزادی کے موقع پر صوبہ بھر میں ٹریفک انتظامات مکمل کر لیے ہیں تاکہ شہریوں کو محفوظ اور رواں ٹریفک کی سہولت فراہم کی جا سکے۔

ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر کے مطابق لاہور میں ڈھائی ہزار جبکہ دیگر اضلاع میں ساڑھے 7 ہزار ٹریفک اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔ یومِ آزادی کی تقریبات، پارکنگ ایریاز اور اہم شاہراہوں پر اضافی نفری بھی تعینات ہوگی تاکہ ٹریفک کی روانی برقرار رکھی جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ ہلڑبازی، ون ویلنگ اور موٹر سائیکلوں میں غیر قانونی آلٹریشن کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، جبکہ سابقہ ریکارڈ یافتہ ون ویلرز اور موٹر سائیکل مکینکس سے شورٹی بانڈز بھی لے لیے گئے ہیں۔

ڈی آئی جی ٹریفک محمد وقاص نذیر نے شہریوں سے اپیل کی کہ جشنِ آزادی بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ مگر پرامن اور ذمہ دارانہ انداز میں منائیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔