(عابد چوہدری)پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس میں پولیس نے مقتول کے ڈرائیور اصغر کو حراست میں لے لیا۔
پولیس کے مطابق عبداللہ طاہر کے ڈرائیور اصغر کا موبائل فون بھی قبضے میں لے لیاگیاہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ڈرائیور اصغر نے لوکیشن اور عبداللہ طاہر کی نقل وحرکت کی تمام معلومات ٹک ٹاکر کو دینے کا دوران تفتیش انکشاف کر لیاہے،ڈرائیور اصغر اور خاتون ٹک ٹاکر کی بالمشافہ تفتیش بھی کی گئی ہے،پولیس نے موقع پر ریکی کرنے والے ملزم اور گاڑی رینٹ پر دلوانے والے ملزمان کو بھی حراست میں لے لیاہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق قتل میں سہولت کاری کا کردار ادا کرنے والے 5 ملزمان خواتین سمیت حراست میں ہیں ،تاہم مرکزی شوٹرز اور اس کے دو ساتھی شوٹرز تاحال مفرور ہیں۔