ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کولمبیا میں ہلاکت خیز زلزلہ، اموات 254 تک پہنچ گئیں

کولمبیا میں ہلاکت خیز زلزلہ، اموات 254 تک پہنچ گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  سٹی 42:کولمبیا میں آنے والے ہلاکت خیز زلزلے کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 254 تک پہنچ گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق شہر پیریرا میں 101 جبکہ کالی میں 95 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔ زلزلے کے بعد تقریباً 100 آفٹر شاکس بھی ریکارڈ کیے گئے، جس کے باعث متاثرہ علاقوں میں خوف و ہراس  پھیل گیا۔

تباہ کن زلزلے سے رہائشی عمارتیں، مکانات، اسکول اور طبی مراکز شدید متاثر ہوئے، جبکہ ملک کے 6 ہوائی اڈوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

رپورٹس کے مطابق زلزلے کے جھٹکے پیرو، ایکواڈور، پانامہ اور وینزویلا میں بھی محسوس کیے گئے۔

ادھر کولمبیا کے شہر پیریرا میں امدادی ٹیموں نے ایک خاتون کو 30 گھنٹے بعد عمارت کے ملبے سے زندہ نکال لیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔