ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری کالجز میں ڈپلومہ اِن انفارمیشن ٹیکنالوجی متعارف

سرکاری کالجز میں ڈپلومہ اِن انفارمیشن ٹیکنالوجی متعارف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 عمران یونس: محکمہ ہائر ایجوکیشن نے سرکاری کالجز میں ڈپلومہ اِن انفارمیشن ٹیکنالوجی (DIT) متعارف کرا دیا ہے، جو آئی سی ایس ڈگری کے مساوی ہوگا۔

ڈی پی آئی کالجز نے ڈپلومہ کا فیس اسٹرکچر بھی جاری کر دیا ہے، جبکہ ہدایت کی گئی ہے کہ کلاسز کا آغاز رواں تعلیمی سال سے ہی کیا جائے، یہ ڈپلومہ 2 سال کا ہوگا۔

ڈی پی آئی کالجز نے تمام سرکاری کالجز کو داخلوں کے آغاز کے لیے ضروری ہدایات بھی جاری کر دی ہیں۔

حکام کے مطابق ڈپلومہ پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے تعاون سے کرایا جائے گا۔