شوکت کورائی :سندھ ہائی کورٹ نے کراچی میں ای چالانز کے خلاف درخواستوں کی سماعت 9ستمبرتک ملتوی کردی۔
سندھ ہائی کورٹ میں ٹریفک خلاف ورزیوں پر ای چالان کے خلاف مختلف درخواستوں کی سماعت ہوئی،امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر کی جانب سے بیان عدالت میں پیش کیاگیا۔
وکیل عثمان فاروق نے کہاکہ شارع فیصل پر لین کی تبدیلی پر ای چالان جاری کئے جارہے ہیں، شارع فیصل پر کئی مقامات پر لین واضح نہیں ہیں،ای چالان کے ساتھ ڈی میرٹ پوائنٹس کی کٹوتی میں تکنیکی مسائل ہیں۔
وکیل عثمان فاروق نے کہاکہ پوائنٹس کی کٹوتی گاڑی کے رجسٹرڈ مالک کے بجائے ڈرائیور سے ہونی چاہئے،اس کے بعدعدالت نے درخواستوں کی سماعت 9 ستمبر تک ملتوی کردی۔