سٹی 42 : گلوکار عاطف اسلم کے والد محمد اسلم کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ۔
مرحوم محمد اسلم کی نماز جنازہ ویلنشیا ٹاؤن مسجد میں ادا کی گئی ۔
نماز جنازہ کے لیے ویلنشیا سوسائٹی کے گارڈز کو طلب کر لیا گیا ۔ میڈیا کو نماز جنازہ کی کوریج سے روک دیا گیا۔
دوسری جانب پنجاب کی وزیر اعلی مریم نواز نے گلوکار عاطف اسلم کے والد کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔ مریم نواز شریف نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا۔