علی رامے: پی ڈی ایم اے پنجاب نے بارشوں کے ساتویں سپیل بارے الرٹ جاری کر دیا، 13سے 15 اگست کے دوران بیشتر اضلاع میں شدید مون سون بارشوں کی پیشگوئی کردی۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق لاہور راولپنڈی ،گوجرانوالہ میں شدید بارشوں کا امکان ہے،دریائے چناب، راوی کے بالائی حصوں میں شدید موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی کی گئی۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے صوبہ بھر کے کمشنرز و ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی،لاہور ،راولپنڈی، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔
شدید بارشوں سے دریاؤں سے ملحقہ ندی نالوں میں فلیش فلڈنگ کا بھی خطرہ ہے،
پی ڈی ایم اے نے سول ڈیفنس، ریسکیو و متعلقہ اداروں کوپیشگی انتظامات مکمل کرنےکی ہدایت کی۔
ڈی جی عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا کہ ایمرجنسی کنٹرول رومز میں سٹاف کو الرٹ رکھا جائے،ریسکیو 1122 کی ڈیزاسٹر رسپانس ٹیموں کو بھی ہائی الرٹ رکھا جائے۔