ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 ٹیکسیلا : 3 بچے تیز رفتارٹرین کی زد میں آگئے، ایک جاں بحق، 2 شدید زخمی

 ٹیکسیلا : 3 بچے تیز رفتارٹرین کی زد میں آگئے، ایک جاں بحق، 2 شدید زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  راولپنڈی کے علاقے ٹیکسلا میں افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے جہاں تیز رفتار ٹرین کی زد میں آ کر 3بچے متاثر ہوئے۔ حادثے کے نتیجے میں ایک بچہ موقع پر جاں بحق جبکہ دو بچے شدید زخمی ہو گئے۔

واقعہ واہ ریلوے اسٹیشن کے قریب پیش آیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی بچوں کو فوری طور پر واہ جنرل اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ بچے کھیلتے ہوئے ریلوے ٹریک پر آ گئے تھے کہ اچانک تیز رفتار ٹرین آن پہنچی اور انہیں اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

پولیس اور متعلقہ حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔