ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کا انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا اعلان

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کا انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 احسن عباسی:  اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ کے پری میڈیکل گروپ کے سالانہ نتائج کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے جبکہ طلبہ کی مارک شیٹس 16 اگست سے جاری کی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق پری میڈیکل گروپ کی مارک شیٹس متعلقہ کالجز کے پرنسپلز اتھارٹی لیٹر کے ذریعے بورڈ آفس کے متعلقہ سیکشن سے حاصل کر سکیں گے۔

دوسری جانب پری انجینئرنگ گروپ کے نتائج کی تیاری آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہے، اور ذرائع کے مطابق ان کے نتائج اگست کے آخر تک جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

ادھر ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی (میٹرک بورڈ) تاحال سائنس گروپ کے نتائج کا اعلان نہیں کر سکا۔ سائنس گروپ کے نتائج تکنیکی وجوہات کے باعث التوا کا شکار ہو گئے ہیں، جس پر طلبہ اور والدین کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

مزید اپ ڈیٹس کے لیے بورڈ کی ویب سائٹ یا متعلقہ کالجز سے رابطہ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔