عابد چودھری: نصیر آباد کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گھر میں کام کرنے کا بہانہ بنا کر چوری اور دیگر وارداتیں کرنے والے میاں بیوی کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق نصیر آباد پولیس نے ہاوس رابری میں ملوث میاں بیوی کو گرفتار کر لیا،ملزمان کو ٹیلیفون لوکیشنز، جدید ٹیکنالوجی سے ٹریس کرکے گرفتار کیا گیا۔
ترجمان پولیس نے بتایا کہ خاتون ملزمہ گلبرگ عسکری 5 میں واقع گھر میں کام کرتی تھی، گھر سے گھریلو اشیاء اور نقدی غائب ہونے کے باعث ملزمہ کو کام سے فارغ کر دیا گیا،گرفتار ملزمہ نے چوری چھپے گھر کی ڈوبلیکیٹ چابی بنا رکھی تھی، دونوں میاں بیوی گھر والوں کی غیر موجودگی میں چوری کر کے فرار ہوگئے تھے،ملزمان ضلع قصور کے رہائشی ہیں واردات کے بعد 1 سال سے لاہور میں روپوش تھے۔
ملزمان میں شوہر سمیع اللہ اور خاتون ثمینہ شامل ہیں ،تفتیش جاری ہے۔