عرفان ملک:یومِ آزادی، چہلم حضرت امام حسینؑ اور عرس حضرت علی ہجویریؒ کے موقع پر لاہور پولیس نے شہریوں کے تحفظ کے لیے خصوصی سکیورٹی پلان نافذ کر دیا ہے۔ مختلف مقامات پر سرچ آپریشنز جاری ہیں جبکہ داخلی و خارجی راستوں پر سخت نگرانی کی جا رہی ہے.
ترجمان لاہور پولیس کے مطابق گزشتہ 10روز میں 273سرچ آپریشنزکئے گئے،دوران ِ سرچ آپریشنز7722گھروں،3616کرایہ داروں کی چیکنگ کی گئی،سرچ آپریشنز کے دوران 24327اشخاص کی چیکنگ،107قانون شکن گرفتار کئے گئے،رواں سال7549سرچ آپریشنز،266431گھروں کو چیک کیا گیا،رواں سال 113872کرایہ داروں اور840202افرادکی چیکنگ کی گئی،سال بھر میں 4368افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی،کرایہ داری ایکٹ کے تحت443افراد کیخلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔
سرچ آپریشنز میں 1156اشتہاری مجرمان گرفتار،850 منشیات کے مقدمات درج کئے گئے،ضابطہ فوجداری 55/109 کے تحت88افراد زیر ِ حراست لیا گیا،ناجائز اسلحہ کے652اور شراب نوشی کے493مقدمات درج کئے گئے،دوران کارروائی 479ہوٹلوں،285گیسٹ ہاوسزاور192ہوسٹلزکا ریکارڈ چیک کیا گیا،125فیکٹریوں اور11038دکانوں کے ریکارڈ کی پڑتال کی گئی۔
سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کا کہنا تھا کہ قیام ِامن کے لئے سرچ اینڈکومبنگ آپریشنز جاری ہیں،لاہور پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے الرٹ ہے۔
سی سی پی او نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ڈولفن و پی آر یو سکواڈ شہر بھر میں موثر پٹرولنگ یقینی بنائیں۔