چکوال: زمیندار نے اپنا ڈیم بنا لیا، 100 ایکڑ رقبہ سیراب

چکوال: زمیندار نے اپنا ڈیم بنا لیا، 100 ایکڑ رقبہ سیراب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: چکوال کے ایک مقامی زمیندار نے اپنا ڈیم بنا لیا جس سے 100 ایکڑ رقبہ سیراب ہوتا ہے۔

 پاکستانی نجی ٹی وی کے مطابق چکوال کے نواحی علاقے بکھاری کلاں کے رہائشی نے اپنا ہی ڈیم بنا لیا جس سے 100 ایکڑ سے زائد کا رقبہ سیراب ہو رہا ہے، چکوال کے اس نواحی علاقے کی بارانی زمین ہے جو کہ کسی کام نہیں آتی اور فصلیں اگانے والے زمیندارواں کو خسارے کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

 اس ساری صورت حال کے مدِ نظر عرفان نامی مقامی کاشتکار نے 6 سال کی محنت کے بعد پانی کو ذخیرہ کرنے کا ایک ایسا نظام بنا لیا جو کہ 35 ایکڑ پر مشتمل ہے اور اس کی گہرائی 15 فٹ ہے۔ بارش کے بعد ندی نالوں کے ذریعے پانی اس ڈیم نما حوض میں جمع ہوتا رہتا ہے۔

 عرفان ڈیم میں جمع کیا گیا بارشی پانی ضرورت کے مطابق نہر کے ذریعے اپنی زمینوں کو سیراب کرنے کے علاوہ دیگر کاشتکاروں کو بھی مہیا کرتا ہے جس کے باعث علاقے بھر میں ہریالی پھیلی ہوئی ہے جو کہ پہلے بارش نہ ہونےکے سبب بنجر رہتا تھا۔