معروف اداکارہ شازیل شوکت کی بلیک ساڑھی پہنے بے باک ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید

 معروف اداکارہ شازیل شوکت کی بلیک ساڑھی پہنے بے باک ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
کیپشن: Shazeel Shawkat, file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ شازیل شوکت کی بلیک ساڑھی پہنے بے باک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

 اداکارہ شازیل شوکت نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی ایک  ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں  بولڈ بلیک ساڑھی پہنے دیکھا جا سکتا ہے جس کے ساتھ انگلش میوزک چل رہا ہے اور وہ ساڑھی کے پلو کو ہلاتے محظوظ ہور ہی ہیں، جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ " میں نے اپنے دور میں پہنا ہے۔"

 اداکارہ کی اس ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کچھ خاص پسند نہیں کیا گیا اور انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔ ایک صارف نے اداکارہ کی پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ" استغفراللہ !اللہ پاک ہدایت دے مسلمانوں کو۔"ایک صارف  نے لکھا کہ "انتہائی بیہودہ، انتہائی بری۔" ایک صارف نے لکھا کہ انہیں لگتا ہے کہ" وہ اچھی لگ رہی ہیں ، لیکن اللہ سے ڈرے."

  واضح رہے کہ شازیل شوکت نے حال ہی میں نجی ٹی وی  کے ڈرامہ سیریل "سمجھوتہ" میں شانزے کا کردار نبھایا تھا، ڈرامے میں وہ عدیل چوہدری اور علی انصاری کی بہن بنی تھیں۔   اداکارہ نے ڈرامہ سیریل "من آنگن" میں "رمشا" کا کردار ادا کیا تھا، ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں رئید عالم، عالیہ علی، عمران اسلم، زین بیگ، انمول بلوچ ودیگر شامل تھے۔