ویب ڈیسک: نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی نے 14 اگست کی تقریبات کی تیاریوں کے لیے راولپنڈی اور مری حکام کے تفصیلی پلان کا جائزہ لیا۔
نگراں وزیراعلیٰ نے مری مین اجلاس کے بعد اپنی ٹویٹ پوسٹ میں بتایا کہ آج مری میں ہونے والی میٹنگ کے دوران ٹریفک اور انتظامی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے فعال اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ انہوں نے لکھا کہ سیاحوں کے استقبال کے لیے بہت جلد تفریحی مقامات کو وسعت دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس اور انتظامیہ سیاحوں کے لیے بہترین سہولیات اور خدمات کو یقینی بنانے کے لیے کام کر رہی ہے۔
Went through the detailed plan of Rawalpindi & Murree officials for preparation of 14th August celebrations!
— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) August 12, 2023
During a meeting held today in murree, it was decided to take proactive steps to handle traffic & admin challenges. Recreational areas will be expanded very soon to… pic.twitter.com/JuqsVpUxpd