برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں حیران کن اضافہ

broiler
کیپشن: broiler
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)  بڑھتی ہو ئی مہنگائی نے پہلے ہی عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے،آٹا،گھی،پٹرول،بجلی کے بعد چکن بھی مزید مہنگا کردیا گیا۔

صارفین  مرغی کے گوشت کی    قیمت میں استحکام نہ ہونے پر   تشویش میں مبتلا ہیں  شہریوں کے مطابق قیمتوں مستحکم کرنے کے لئے اقدامات نہیں کئے جا رہے۔ شہریوں  کا کہنا ہے کہ   انتظامیہ برائلر مرغی کی قیمتوں کو مستقل بنیادوں پر کنٹرول کرنے  کے لئے اقدامات کرے  تاکہ قیمتوں میں استحکام رہے ۔

 تفصیلات کے مطابق آٹا،گھی،پٹرول،بجلی کے بعد چکن بھی مزید مہنگا کردیا، برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔شہری چکن کی قیمت میں ایک دم 12 روپے بڑھنے پر مہنگائی کے باعث شدید پریشانی میں مبتلا ہوگئے ہیں۔  زندہ مرغی کا ہول سیل ریٹ 133 اور پرچون ریٹ 139 روپے کلو جاری کیا گیا ہے۔ فارمی انڈے 151 روپے کے درجن، اور انڈوں کی پیٹی کا نرخ 4 ہزار 410 روپے مقرر کیا گیا ہے۔