ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیب نے شریف خاندان کے ایک اور فرد کو طلب کرلیا

نیب نے شریف خاندان کے ایک اور فرد کو طلب کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) شریف خاندان کا ایک اور فرد نیب کے ریڈار پر آگیا، قومی احتساب بیورو کی جانب سے  مریم نواز کے ماموں زاد بھائی محسن لطیف کو 17 اگست کو طلب کر لیا گیا۔ 

ذرائع کے مطابق محسن لطیف کو اوقاف کی زمین دینے کے کیس پر طلبی کے نوٹس موصول ہوئے ہیں جبکہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف، لاہور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) اور اوقاف کے افسران بھی تحقیقات میں شامل ہیں، آج 12 اگست کو نیب کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھی طلب کیا گیا تھا اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نیب کے سامنے پیش ہوئے جہاں انہیں ایک سوالنامہ دیا گیا، نیب نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو 18 اگست کو دوبارہ طلب کیا۔

 

عثمان بزدار کو اپنے اور فیملی کے اثاثوں سے متعلق تفصیلات بھی جمع کرانے کی ہدایت  کی گئی ہے، نیب کی 3 رکنی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے سوال وجواب کیے ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب سے سی ایم پالیسی 2009 سے متعلق پوچھا گیا۔

 وزیراعلیٰ پنجاب سے پوچھا گیا کہ کیا پالیسی کے مطابق نجی ہوٹل کو لائسنس جاری ہوا، جس پر  وزیراعلیٰ نے جواب دیا کہ میرے علم میں نہیں تاہم نیب جو بھی ریکارڈ مانگے گا فراہم کروں گا، احتساب کے عمل پر یقین رکھتا ہوں، جب بلائیں گے پیش ہوگا۔

 

ذرائع کے مطابق نیب کو شکایت موصول ہوئی تھی کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے شراب کا لائسنس جاری کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز نیب کے بلاوے پر  مریم نواز قافلے کی صورت  میں نیب آفس پہنچیں تو  ہنگامہ آرائی شروع ہوگئی، 2 گھنٹے تک ملتان روڈ میدان جنگ بنا رہا، جس کے باعث مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدرمریم نواز کی نیب میں پیشی منسوخ کر دی گئی ہے، مریم نواز کو مختلف موضع جات کی  چودہ  سو چالیس  کنال اراضی کے متعلق تفتیش کیلئے طلب کیا گیا تھا۔

Sughra Afzal

Content Writer