لاہور میں کورونا سے 2 مریض جاں بحق، 55 نئے کیسز

لاہور میں کورونا سے 2 مریض جاں بحق، 55 نئے کیسز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جیل روڈ (زاہد چودھری، قیصرکھوکھر) صوبائی دارالحکومت لاہور میں کورونا کے مزید 55 کیسز اور 2 اموات کی تصدیق کی گئی، وبا کے دوران مجموعی طور پر کورونا سے اب تک 834 اموات اور 47983 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔  

 

ذرائع کے مطابق شہر کے ہسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں کمی آگئی ہے، سرکاری ہسپتالوں میں کورونا کے 28 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 16 آئی سی یو اور 10 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں، پرائیویٹ ہسپتالوں میں کورونا کے 14 مریض داخل ہیں۔ جن میں سے ایک مریض آئی سی یو میں زیر علاج ہے۔

ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں کورونا وائرس کے109نئے کیسزسامنے آئے ہیں ، جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 94 ہزار586 ہو گئی ہے، لاہورمیں 55، راولپنڈی5،  جہلم 3، چکوال1 اور گوجرانوالہ میں 13 کیسز رپورٹ ہوئے، سیالکوٹ4، نارووال 3، گجرات6، حافظ آباد 1، منڈی بہاؤالدین1، ملتان4، خانیوال 1، فیصل آباد 2، ٹوبہ ٹیک سنگھ 1، جھنگ 1 اور رحیم یار خان میں 3 کیسز سامنے آئے جبکہ کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 86 ہزار 289 ہو چکی ہے۔

 

ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید 5 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد صوبے بھر میں کورونا سے   اموات کی مجموعی تعداد 2174 ہوگئی، صوبے میں کورونا کی تشخیص کیلئے اب تک 788860 ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔  

ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کا کہنا تھا کہ عوام حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں، کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر شہری1033 پر رابطہ کریں۔ 

 

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا وبا کی شدت کم ہورہی ہے تاہم فی الحال شہریوں کو احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کو جاری رکھنا ہوگا تاکہ وبا مکمل طور پر ختم ہوسکے،شہری کورونا وائرس سے بچنے کیلئے ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے اور گلے ملنے سے اجتناب کریں، گرم پانی پیئں اور ماسک استعمال کریں۔

Sughra Afzal

Content Writer