ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں دفعہ 144 کی دھجیاں اُڑا دی گئیں

لاہور میں دفعہ 144 کی دھجیاں اُڑا دی گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) شہر میں دفعہ 144 کے قانون کی دھجیاں اڑا دی گئیں، پابندی کے باوجود عید پر سری پائے بھوننے کا کام سرعام جاری ہے۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دفعہ 144 نافذ کر کے سری پائے بھوننے پر پابندی لگائی گئی،لیکن ریلوے روڈ پر پابندی کے باوجود سری پائے بھوننے کا عمل جاری ہے، سری پائے بھوننے والے تندروں پر شہریوں کا رش دیکھنے میں آیا،سری پائے بھوننے کے بعد گندے پانی میں صاف کیے جاتے رہے، صفائی کے ناقص انتظامات کی وجہ سے شہریوں کے پیٹ کےامراض میں مبتلا ہونے کا خدشہ ہے۔

غیرقانونی سری پائے بھوننے والوں نے بکرے اور گائے کی سری پائے کے4  سو اور5 سو روپے فی سیٹ ریٹ مقرر کیا ہے، تندروں کے باہرغیر قانونی موٹر سائیکل سٹینڈ بھی قائم کیا گیا جہاں فی موٹر سائیکل 20 روپے ٹکٹ کے لیےجاتے ہیں۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ جتنے پیسے بھوننے کے لیے جارہے ہیں اتنے میں بنے بنائے سری پائے آجاتے ہیں، لیکن انکو کوئی پوچھنےوالا ہی نہیں، شہر کے وسط میں غیر قانونی سری پائے بھوننے والوں کے خلاف شہریوں کی جانب سے سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer