ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سفاری ٹرین میں اے سی کوچز، نئی نشستیں اور فیملیز کیلیے بہتر ماحول متعارف کروا دیا گیا ہے: حنیف عباسی

سفاری ٹرین میں اے سی کوچز، نئی نشستیں اور فیملیز کیلیے بہتر ماحول متعارف کروا دیا گیا ہے: حنیف عباسی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : وفاقی وزیر برائے ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ سفاری ٹرین میں اے سی کوچز، نئی نشستیں اور فیملیز کیلیے بہتر ماحول متعارف کروا دیا گیا ہے، اس ٹرین کو تفریحی ٹوورازم ماڈل میں تبدیل کیا گیا، مختلف اسٹیشنز پر مختصر قیام اور سرگرمیوں کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔

 وزیر ریلوے حنیف عباسی نے راولپنڈی اسٹیشن پر سفاری ٹرین کے اپ گریڈڈ ریک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سفاری ٹرین میں مسافروں کیلیے ہر اسٹیشن پر وقفہ اور اٹک خورد جیسے مقام پر طویل قیام اور لنچ کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے اس میں سفر کے خواہش مندوں میں نمایاں اضافہ ہوا اور عوامی اعتماد میں بہتری دیکھی گئی۔ 

حنیف عباسی نے کہا کہ ریلوے افسران کو فیلڈ میں متحرک کرنے اور کارکردگی بہتر بنانے کے اقدامات جاری ہیں، ریلوے مزدور سخت حالات میں خدمات انجام دے رہے ہیں اور نظام کی بحالی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔