ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مولانا فضل الرحمان کا بلوچستان اور کراچی میں جلسے کرنے کا اعلان 

مولانا فضل الرحمان کا بلوچستان اور کراچی میں جلسے کرنے کا اعلان 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ دستور پاکستان اس ملک میں اسلامی پاکستان کا تقاضا کرتا ہے، غیر اسلامی قوانین جو پاس کئے اس کو ہم نہیں مانتے، جس آئین کا وہ حلف لے چکے ہیں وہ اس کا روگردانی کررہے ہیں۔ 

جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے دستور اسلام کانفرنس سے خطاب کے دوران کہا کہ شہباز شریف ، نواز شریف اور زرداری سر جھکا سکتے ہیں مگر مولانا فضل الرحمان نہیں سر نہیں جھکا سکتے۔ انہوں نے کہا کہ تمہارے کردار کی وجہ سے پاکستان ایک دفعہ دولخت ہوچکاہے ۔ آپ کی کردار کی وجہ سے دوبارہ پاکستان دولخت ہوگیا تو اس کا ذمہ دار آپ ہوں گے۔ 

حکومتی نظام درہم برہم ہے، امن کا نظام درہم برہم ہے اور مسلح گروپس آزاد گھوم رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں اس چوری شدہ حکومت کو نہیں مانتا جو کرسکتے ہو کرلو ، دھاندلی سے حکومت بنائی اسے کسی صورت نہیں مانتے۔ 

مولانا فضل الرحمان نے بلوچستان اور کراچی میں جلسے کرنے کا اعلان کردیا، کہنا ہے کہ جس طرح جعلی نوٹ نہیں چل سکتا اس طرح جعلی حکومت بھی نہیں چل سکتا، اب فیصلے ایوان میں نہیں میدان میں ہوں گے۔ دنیا اور اپنی اسٹیبلشمنٹ کو بتانا چاہتا ہوں یہ غیور پاکستانیوں کی اجتماع ہے۔ اگر پاکستان پر کوئی نازک آئی تو یہ نوجوان سرحدات پر سیکیورٹی فورسز سے آگے ہوں گے۔ پاکستان کے پچیس کروڑ عوام عالمی اور اسلامی برادری میں اہمیت رکھتا ہے۔ 

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ امریکہ آج پاکستان کے سر زمین پر امن تلاش کررہے ہیں، 75 سال سے عالمی قوتوں نے اس وطن کو غلام بنایا رکھا ہے، ہم اپنے قوم میں اہمیت پیدا کرکے عالمی سطح پر قیادت کریں گے، آ ج پاکستان نے جو کردار ادا کیا ہے ہم 78 سال سے اس کردار کے متلاشی تھے۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں آپ نے عالمی قوتوں کی ایما پر جو مہنگائی کا طوفان برپا کیا ہے یہ فیصلے واپس لینا ہوں گے۔ جو چیزیں پاکستان کے مفاد میں ہے ہم اس کا تذکرہ ضرور کریں گے۔ 

جے یو آئی سربراہ نے کہا کہ اسرائیل کا خاتمہ امت مسلمہ کی آرزو ہے ، تین سال سے زائد عرصہ ہوگیا اسرائیل فلسطینیوں پر مظالم ڈھا رہے ہیں ، مودی اور یہودی اکھٹے ہوچکے ہیں ، اسرائیل اگر ایران تک پہنچ سکتا ہے تو پاکستان تک بھی پہنچ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان فاتح ہے اور فاتح رہے گا ، یہود اور ہنود کو یکجا نہیں ہونے دیں گے۔