ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں 231 ٹریفک حادثات، ایک جاں بحق،284 زخمی

لاہور میں 231 ٹریفک حادثات، ایک جاں بحق،284 زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان: لاہور شہرمیں ٹریفک حادثات کا سلسلہ بدستور جاری ہے گزشتہ 24 گھنٹوں میں231 ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق اور 284 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مختلف علاقوں سے231 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے ، ٹریفک حادثات کی زد میں آ کر ایک شخص جاں بحق اور 284 افراد زخمی ہوئے جن میں 109شدید زخمیوں کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔

حکام نے بتایا کہ 175معمولی زخمیوں کو موقع پر طبی امدادفراہم کی گئی تھی، حادثات ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ہیں۔