ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مری: لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 2 عمارتیں تباہ، علاقے میں خوف و ہراس

مری: لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 2 عمارتیں تباہ، علاقے میں خوف و ہراس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حیدر علی: مری میں دریاگلی روڈ پر لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں دو عمارتیں مکمل طورپرتباہ ہوگئیں جس سےعلاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت ابتدائی ریسکیو کارروائیاں شروع کیں،اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 اور ضلعی انتظامیہ کے اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا،عمارتوں کا ملبہ قریبی نشیبی علاقے میں گر گیا،لینڈ سلائیڈنگ سے سڑک کا ایک حصہ متاثرہوااور آمدورفت معطل ہوگئی۔

مزید خطرے کے پیش نظر قریبی عمارتیں بھی خالی کروا لی گئی ہیں جبکہ متاثرہ علاقے کو مکمل طور پر کارڈن آف کر دیا گیاہے،ریسکیو ٹیمیں موقع پر موجودہیں اور صورتحال کی نگرانی جاری ہے۔