سٹی 42 : بادامی باغ پولیس نے کارروائی کے دوران دو رکنی متحرک موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضہ سے 2 موٹر سائیکل 4 موبائل ،نقدی ، 2پسٹل برآمد ہوئے۔ پولیس نے بتایا کہ ملزمان نے چند روز قبل بادامی باغ کے ایریا میں موٹر سائیکل چوری کی واردات کی۔
ایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق ملزمان لاہور کے مختلف مقامات پر واردات کرتے تھے ۔