ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہاسٹل میں لڑکی کو ریپ کر ڈالا

 ہاسٹل میں لڑکی کو ریپ کر ڈالا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:   بھارت کے شہر حیدرآباد کے مضافات میں واقع ابراہیم پٹنم پولیس اسٹیشن کی حدود میں موجود ایک ہاسٹل میں انجینئرنگ کی طالبہ زیادتی کا نشانہ بن گئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کھمم ضلع سے تعلق رکھنے والی ایک طالبہ ابراہیم پٹنم منڈل،منگل پلی گیٹ کے ایک پرائیویٹ ہاسٹل میں رہائش پذیر تھی۔

رپورٹس کے مطابق ہاسٹل کے نیچے ایک رئیل اسٹیٹ آفس ہے جہاں بدھ کی رات ریئل اسٹیٹ ایجنٹس میں سے ایک کی سالگرہ کی تقریب منعقد ہوئی، اس دوران اجیت نامی 22 سالہ نوجوان ہاسٹل میں تنہا مقیم طالبہ کے کمرے میں گھس گیا اور اسے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ملزم بھی سالگرہ کی تقریب میں موجود تھا، جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے وہ طالبہ کے کمرے میں گھس گیا، پولیس نے اس معاملہ میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔