سٹی42: پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے تیسرے میچ میں سینچری بن ہی گئی۔ پہلے دو میچوں میں کئی مایہ ناز بیٹرز نے کھیلا لیکن سینچری نہین بنی تھی، آب شب ہونےوالے تیسرے میچ میں سینچری بن گئی۔
پی ایس ایل سیزن 10 میں پہلی سینچری بنانے کا اعزاز ملتان سلطانز کے کیپٹن رضوان کو ملا ہے۔ انہوں نے 105 رنز بنائے۔
اس میچ میں ملتان سلطانز نے 234 رنز بنائے ہین جو ٹی ٹونٹی فارمیت مین بڑا مجموعہ ہے۔ کراچی کنگز کو جیت کیلئے 235 رنز کا ہدف ملاہے اور اس وقت کے کے 4 وکتوں کے نقصان پر 103 رنز پر کھیل رہے ہیں۔ کے کے نے یہ سکور 10 اوورز میں کیا ہے۔
کراچی میں کھیلے جا رہے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور ملتان سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
ملتان سلطانز کی جانب سے کپتان محمد رضوان اور ہوپ نے اننگز کا آغاز کیا اور پہلی وکٹ پر 55 رنز کی شراکت ہوئی تاہم ہوپ 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
اس کے بعد عثمان خان بھی 19 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
رضوان اس ایڈیشن کی پہلی سنچری بنانے میں کامیاب رہے، اُنہوں نے 105رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ محمد رضوان نے 63 گیندوں پر پانچ چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے یہ اننگز کھیلی۔ کیوی آل راؤنڈر مائیکل بریسویل نے 17 گیندوں پر 44 رنز اسکور کیے، اُن کے علاوہ کامران غلام نے 36 رنز بنائے۔
ملتان سلطانز نے مقررہ20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 234رنز بنائے۔ کراچی کنگز کی جانب سے حسن علی، عباس آفریدی اور خوشدل شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔