ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں چوروں اور نقب زنوں کا راج برقرار، ہزاروں مقدمات درج

لاہور میں چوروں اور نقب زنوں کا راج برقرار، ہزاروں مقدمات درج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرارخان : شہر لاہور میں چوروں اور نقب زنوں کا راج برقرار، شہری نقدی اور قیمتی سامان سے محروم ہونے لگے. 

رواں سال کے پہلے تین ماہ کے دوران چوری کے 15469، جبکہ نقب زنی کے 910 مقدمات درج ہوئے . 

پولیس ریکارڈ  کے مطابق چوری کی وارداتوں میں کینٹ ڈویژن 3722 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا، ماڈل ٹاؤن ڈویژن چوری کی 3570 وارداتوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا، صدر ڈویژن چوری کے 3267 مقدمات کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔ اس کے علاوہ سٹی ڈویژن میں 2022، اقبال ٹاؤن ڈویژن میں چوری کے 1722 مقدمات درج کئے گئے، سول لائنز ڈویژن میں تین ماہ کے دوران چوری کی 1166 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔ 

 پولیس ریکارڈ سے معلوم ہوا ہے کہ نقب زنی کی وارداتوں میں کینٹ ڈویژن 252 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا، ماڈل ٹاؤن ڈویژن نقب زنی کی 242 وارداتوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا، صدر ڈویژن نقب زنی کے 156 مقدمات کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔ اس کے علاوہ سٹی ڈویژن میں 94، اقبال ٹاؤن ڈویژن میں نقب زنی کے 90 مقدمات کا اندراج کیا گیا، جبکہ سول لائنز ڈویژن میں تین ماہ کے دوران نقب زنی کی 76 وارداتیں رپورٹ ہوئیں ۔