ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حضرت مادھو لال حسینؒ کا 437واں عرس /لاہور پولیس کا مربوط سکیورٹی پلان

حضرت مادھو لال حسینؒ کا 437واں عرس /لاہور پولیس کا مربوط سکیورٹی پلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک: لاہورپولیس نے میلہ چراغاں کے پرامن انعقاد کیلئے مربوط سکیورٹی پلان تشکیل دیا، ترجمان پولیس کا کہنا تھا 2 ایس پیز، 4 ڈی ایس پیز 7ایس ایچ اوز سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات  ہیں۔

سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کا کہنا تھا کہ 66اپر سبآرڈنیٹس سمیت ایک ہزار سے زائد افسران و اہلکار سکیورٹی پر مامور ہیں،119ٹریفک پولیس کے افسران و اہلکاراورایلیٹ فورس کی ٹیمیں تعینات ہیں۔،
ڈولفن سکواڈکی18ٹیمیں ،پیرو کی 18 ٹیمیں موثر پٹرولنگ کریں گی،حضرت مادھولال حسینؒ کے 437ویں عرس کی 3روزہ تقریبات کا آغاز آج سے ہوگیا۔
میلہ چراغاں کے پر امن انعقاد کیلئے سکیورٹی کے بہترین انتظامات کئے گئے ،عرس پر ملک بھر سے آنے والے عقیدت مندوں کو سکیورٹی فراہم کی گئی ،سینئر پولیس افسران میلہ چراغاں کے سکیورٹی انتظامات کا خود جائزہ لیں۔