ملک کو ڈیفالٹ کے کنارے پہنچانے والے پھر متحرک ہو گئے ہیں، طلال چوہدری

Talal Choudhy, City42 , Umar Ayub, Firqa Fasadiya, May 9 attacks
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر طلال چوہدری کا اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے بیان پر ردعمل سامنے آ گیا۔ طلال چوہدری نے کہا  معیشت کی بہتری اور مہنگائی میں کمی کے اثرات آتے ہی ملک کو ڈیفالٹ کے کنارے پہنچانے والے پھر متحرک ہو گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  فرقہ فسادیہ کو بلوچستان جا کر بھی شہدائے وطن کے ساتھ یک جہتی اور دہشت گردوں کی مذمت کا حوصلہ نہیں ہوا۔  بلوچستان میں بیٹھ کر غیر ملکی سرمایہ کاری کے خلاف باتیں کرنا سازشی بیانیہ کا تسلسل ہے ۔

عمر ایوب کی کوئٹہ میں پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ پاکستان مین قانون کی حکمرانی نہیں ہے اس لئے یہاں غیر ملکی سرمایہ کاری نہیں آ سکتی۔

سینیٹر طلال چوہدری نے کہا کہ خانہ کعبہ کے عکس والی گھڑی کروڑوں روپے میں فروخت کرنا آپ کا "منصوبہ" تھا جو قوم جان چکی ہے۔

نو مئی کے فسادی لشکر کا ایک اور یو ٹرن

خیبرپختونخوا میں وزیر اعلیٰ علی امین کی تصویریں بعض غریبوں کو بانٹے گئے امدادی سامان پر  چھاپنے کے حوالے سے طلال چوہدری نے کہا کہ علی امین اور ایک ٹک ٹاکر کی تصویر  امدادی سامان کے پیکٹ پر چھاپ کر 9 مئی کے فسادی لشکر نے ایک اور یوٹرن لیا ہے۔

ججوں کی خلاف ریفرنس بنانے اور ان کی نوکریاں ختم کرانے والے آج عدلیہ کی آزادی پر اپنی سیاسی دکانداری کر رہے ہیں 

فساد، انتشار اور 9 مئی کی سوچ کی آگ کو "سیاسی شعور" کہنا بے شرمی کی انتہا ہے۔