ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سعودی وزیر خارجہ اور اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی برائے شام کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

سعودی وزیر خارجہ اور اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی برائے شام کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سعودی وزیر خارجہ اور اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی برائے شام کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو ہوئی جس میں شام میں قیام امن کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

  سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی برائے شام سے گفتگو کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ سعودی عرب شام میں جاری بحران کو سیاسی عمل سے حل کرنے کا خواہش مند ہے تاکہ شام ترقی اور خوشحالی کی جانب بڑھ سکے۔

 سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کا کہنا تھا کہ شام کی سعودی عرب، عرب وابستگی کی وجہ سے بھی شامی عوام کی بھلائی کا خواہشمند ہے۔ اقوام متحدہ کے ایلچی نے سعودی عرب کے کردار کو سراہا اور کہا کہ شامی بحران کے خاتمے کے لئے ہمیں ملکر کام کرنا ہوگا۔

Bilal Arshad

Content Writer