بازار اور ریسٹورنٹس کے اوقات کار میں بڑی تبدیلی، نوٹیفیکیشن جاری

بازار اور ریسٹورنٹس کے اوقات کار میں بڑی تبدیلی، نوٹیفیکیشن جاری
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

باسم سلطان :لاہور ہائی کورٹ کے احکامات، کاروباری اوقات کار میں نرمی کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری۔ ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر نے عیدالفطر کی چھٹیوں تک اوقات کار کا نوٹی فیکیشن جاری کیا ۔ صوبائی دارالحکومت میں کاروباری سرگرمیاں رات ایک بجے تک جاری رکھی جا سکتی ہیں۔
 نوٹیفکیشن کے مطابق بیکرز، سویٹس، کریانہ اور دیگر کاروباری سرگرمیوں کو 1 بجے اجازت دی جائے گی۔ ریسٹورنٹس قبل افطار سے سحر تک کھلے رہیں گے۔ ہسپتال، میڈیکل سٹورز، پٹرول پمپس، سی این جی اسٹیشنز،پنکچر شاپس،ملک شاپس اور تندور پابندی سے مستشنی ہوں گے۔ عیدالفطر کی چھٹیوں کے بعد سابقہ اوقات کار کی پابندی لازم ہوگی۔ اوقات کار کی خلاف ورزی پر جرمانے یا کاروباری بندش ہو گی۔ بار بار خلاف ورزی کرنے پر مقدمات درج کروائے جائیں گے ۔عوام سے گزارش ہے کہ قوانین پر عمل کریں، ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔