ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صدر مملکت عارف علوی کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ آگئی

صدر مملکت عارف علوی کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ آگئی
کیپشن: arif alvi
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)صدر مملکت عارف علوی نے کرونا کو شکست دے دی۔ صدر مملکت کا کرونا ٹیسٹ منفی آ گیا۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ‏آپ سب کی دعائوں اور نیک تمناؤں کے ساتھ میں کوویڈ سے شفایاب ہوگیا ہوں۔ الحمد اللہ! آج میرا پہلا پورا دن کام پر گزرا ہے۔اگرچہ بخار اور جسمانی تکلیف صرف دو دن رہی لیکن کمزوری ابھی برقرار ہے۔عوام کو خصوصی پیغام دیتے ہوئے ان کا کہناتھا کہ زندگی موت کے فیصلے اللہ کرتا ہے لیکن براہ کرم ماسک پہنیں اور ایس او پیز پر عمل جاری رکھیں۔

واضح رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ٹویٹ کے ذریعے بتایا ہے کہ وہ کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں، انہوں نے ٹویٹ میں لکھا وازا مرضت فھوا یشفین اور جب میں بیمار ہوتا ہوں تو وہی شفا دیتا ہے۔ ڈاکٹر عارف علوی نے بھی کوروناسے بچاؤکی ویکسین لگوالی تھی تاہم وزیراعظم عمران خان کی طرح وہ بھی ویکسین لگوانے کے باوجود کورونا کا شکار ہوگئے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer