ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور کے مزید 11 علاقے سیل

 لاہور کے مزید 11 علاقے سیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( راؤ دلشاد)جان لیوا کورونا وائرس کے وار جاری ہیں، شہرمیں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد11 ہوگئی جبکہ تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد396 تک پہنچ گئی،کورونا پازیٹو کیسز کی زیادتی پر لاہور کے مزید 11 علاقے سیل کردیے گئے۔

 تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلاو میں کمی کی بجائے اضافہ ہورہا ہے،صورت حال انتہائی سنگین ہوتی چلی جارہی ہے، پنجاب حکومت کی جانب سے اقدامات بھی جارہی ہین مگر کررونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں کوئی کمی دیکھنے میں نہیں آرہی،کورونا پازیٹو کیسز کی زیادتی پر لاہور کے مزید 11 علاقے سیل،سر بمہر کئے گئے۔
ان علاقوں میں بیگم کوٹ، شاہدرہ ، رستم پارک ، گلشن راوی ، مغلپورہ ریلوے کالونی، سمال انڈسٹری ہاؤسنگ سوسائٹی ، کینٹ ، ڈیفنس بی ، گواوا ویلج اور بیدیاں کو بھی سیل کردیا گیا جبکہ سمن آباد کی سکندریہ کالونی اور چاہ میراں مکھن پورہ پہلے ہی سیل ہیں، ممنوعہ علاقوں کے داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس اور محکمہ ہیلتھ کے اہلکار تعینات کردیئے گئے۔

گزشتہ روز  سیل سکندریہ کالونی سوڈیوال میں مجموعی طور پر ایک سو چھ لوگوں کے  کورونا وائرس کے ٹیسٹ کئے گئے , سکندریہ کالونی میں ایک ہی خاندان کے نو افراد سمیت 20 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد اس کالونی کو مکمل طور پر سیل کردیا گیا,کالونی کے کسی رہائشی کو گھر سے باہر یا کسی شہری کو کالونی میں داخلے کی اجازت نہیں,کالونی کے رہائشیوں کو اشیا خورونوش ضلعی انتظامیہ فراہم کر رہی ہے، جبکہ کالونی میں رہائش پذیر لوگوں میں  کورونا وائرس کے ٹیسٹ بھی کئے جا رہے ہیں,چاہ میراں کےعلاقہ مکھن پورہ میں کورونا کیسز سامنے آنے پرعلاقےکوسیل کردیا گیاتھا.

رہنما پی ٹی آئی ملک زمان نصیب،یاسربٹ اور ضلعی انتظامیہ کےافسران نے سیل کیےگئےعلاقہ کا جائزہ لیا,اس موقع پر ملک زمان نصیب نےکہاکہ سو فیصد لاک ڈاؤن کےبعد متعدد افراد کےکورونا ٹیسٹ کےسیمپل لیےگئے،تاہم سیل علاقےمیں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے 70 گھرانوں میں راشن تقسیم کیا گیاہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر اب تک 86 افراد جاں بحق اور 5 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں،گزشتہ روز کورونا وائرس کے حوالے سے پاکستان کے لیے انتہائی ہولناک دن رہا، ایک ہی دن میں 15 اموات اور 244 نئے کیسز رپورٹ ہوئے تھے،پاکستان میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 86 ہوگئی جب کہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد5 ہزار 36 ہو گئی ہے۔
ملک بھر میں اب تک ہونے والی 86 ہلاکتوں میں سے سندھ میں 28 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جب کہ خیبرپختونخوا میں 31 اور پنجاب میں 21 اموات ہوچکی ہیں جبکہ کے علاوہ گلگت بلتستان میں 3، بلوچستان 2 اور اسلام آباد میں ایک ہلاکت ہوئی ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer